ٹانک میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق
1 min readٹانک میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے نواحی گاؤں گرہ شادہ میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب پولیو سیکیورٹی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل نذیر موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لےکر سرچ آپریش شروع کردیا۔
یاد رہے کہ پولیو سیکیورٹی ٹیم پر گزشتہ روز بھی فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.