وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء کیلئے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Published 10 Dec, 2021 09:46am 1 min read

لاہور:پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزراء کیلئے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔

پنجاب کابینہ کے وزرا ءکلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے18 کروڑ 64 لاکھ روپے کی سپلنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری کردہ گرانٹ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکیلئے بلٹ پروف گاڑی اور وزرا ءکیلئے18 سو سی سی گاڑیاں خریدی جائیں گیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ اور کابینہ کیلئے نئی گاڑیاں خریدے کی منظوری پہلے دے چکی ہےتاہم سپلمنٹری گرانٹ کے اجرا پر پابندی ہونے کے باعث اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ سے منظوری مشروط تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.