سندھ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
1 min readمحکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام ابر لغاری نے کی، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 روزہ چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی ادارے 3 جنوری 2022 سے کھلیں گے۔
خیال رہے موسم کی سرما کی چھٹیاں 15 روز پر محیط ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.