فاسٹ بولر محمد عامر کا کراچی کنگز کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ
1 min readکراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی کیٹگری میں تبدیلی کے باعث کراچی کنگز کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے پلیئر کیٹیگری میں تنزلی پر محمد عامر نے کراچی کنگز انتظامیہ سےخود کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
محمد عامر نے کہا کہ اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا،3سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟۔
واضح رہے کہ محمد عامر گزشتہ 3سال سے کراچی کنگز کا حصہ تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.