ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیرخارجہ سے الوداعی ملاقات

Published 18 Nov, 2021 10:21am 1 min read

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے الوداعی ملاقات کی ، وزیرخارجہ نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الودعی ملاقات کیلئے وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں انہوں نے سے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.