رمیز راجہ کا ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
1 min readلاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکردیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیرمستقل مزاجی کے ٹیگ کوختم کیا، ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے۔
رمیز راجہ نے مزیدکہا کہ سیمی فائنل میں بابراعظم کوکچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں، وہ بہت اچھے انداز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.