افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دےدی

Updated 31 Oct, 2021 07:48pm 1 min read

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں افغانی اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتےہوئےشاندار بلے بازی کی۔

زازئی نے33اورشہزاد نے 45رنزکی دھلائی کی۔

کپتان نبی نے 17 گیندوں پر32 رنز اسکورکیے۔ٹوٹل پانچ وکٹوں پر160بن گیا۔

تعاقب میں نمیبیا کی اننگز کا کوئی حال نہ رہا۔ٹاپ اور مڈل آرڈر نے ہتھیار ڈال دیے۔

ڈیوڈ ویزے نے 26 رنز کی مزاحمت کی۔

نوین الحق اور حامد حسن نے تین تین شکار کیے۔

نمیبیا کی مقررہ اوورزمیں نووکٹوں پر98 رنز بناسکی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.