بھارت کی تاریخی شکست پر بابراعظم کے والد خوشی سے رو پڑے

Updated 25 Oct, 2021 10:39am 1 min read

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی میں رو پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم کے والد خوشی سے رو رہے ہیں جب کہ ان کے اردگرد چاچا کرکٹ سمیت دیگر افراد انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

کرکٹ کے معروف ماہر شماریات مظہر ارشد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی بابر کے کزن و ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے ولیمے پر بابراعظم کے والد سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت بابر کے والد نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ بابراعظم کا ڈیبیو ہونے دو، آگے سارا میدان بابر کا ہو گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.