دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
1 min readدنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بابراعظم پاکستان کے کپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سرفراز کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.