مظفر گڑھ: گھر میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
1 min readمظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.