چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع غیرقانونی اور بدنیتی ہے، بلاول بھٹو

Published 07 Oct, 2021 03:21pm 1 min read

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے، پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنیٰ دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے،پنڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.