انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین وینیو قرار دے دیا

Published 07 Oct, 2021 09:56am 1 min read

لندن :انگلش کرکٹر ٹیمل ملز نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین وینیو قرار دے دیا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں ،کرکٹ کیلئے پاکستان ایک بہترین وینیو ہے،پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کھیلے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتاتاہم امید ہے کہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی طور پر پاکستان جانے کا خواہشمند ہوں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.