وزیراعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی
1 min readبلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی کی صدارت سے استعفا دے دیا۔
اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا اور کہا کہ میں نے الحمداللہ تین سال تک پارٹی کی بہترین طریقے سے صدارت کی، پارٹی کے چیف آرگنائزر جان جمالی اور جنرل سیکریٹری سینیٹر منظور کاکڑ جلد آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر پارٹی کے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کریں۔
ان کے استعفے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی کی سربراہی میں طلب کیا گیا ہے جس میں میر جان محمد جمالی، سردار صالح بھوتانی، نوابزادہ طارق مگسی اور نصیب اللہ بازئی پر مشتمل اعلیٰ مشاورتی کمیٹی شرکت کرے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.