عطاء تارڑ نے مشیر احتساب کے دفتر سے این سی اے کو لکھا گیا خط جاری کردیا

Published 28 Sep, 2021 02:39pm 1 min read

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء تارڑ نے شہزاد اکبر کی ٹویٹ کےجواب میں مشیر احتساب کے دفتر سے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کو لکھا گیا خط جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے ٹویٹ کے جواب میں عطاء تارڑ نے ایسٹ ریکوری یونٹ کا خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر جھوٹے ہیں اور خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیگی قیادت کیخلاف 3سالوں سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے گئے ۔

سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ یہ ہے وہ اے آر یو کا خط جو آ پ کے دفتر سے 11 دسمبر 2019 کو جاری ہوا،برطانیہ کی عدالت اورنیشنل کرائم ایجنسی نے شہبازشریف اور سلیمان شہباز کخلادف منی لانڈرنگ، کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے20 ماہ پر محیط تحقیقات بھی بند دیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.