چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹو

Published 27 Sep, 2021 03:12pm 1 min read

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، متنازع ترین چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع منظور نہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لہذا تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانئے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.