پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ شہید

Published 22 Sep, 2021 01:13pm 1 min read

مردان:پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گرکرتباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کاایک چھوٹاطیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھاجو مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا،حادثے میں ایک پائلٹ شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق ،حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئرہیڈ کوارٹرز نےایک اعلیٰ سطح کابورڈتشکیل دے دیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.