ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار

Published 22 Sep, 2021 11:54am 1 min read

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی تردید کی۔

ترجمان ایف بی آرنے کہا کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع زیر غور نہیں، لہٰذا ٹیکس گزار 30ستمبر سے قبل سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.