رمضان شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس: 6 بینک افسران کے بیان قلمبند کئے
1 min readلاہورڈسٹرکٹ کورٹ میں شہبازشریف فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں چھ بینک افسران کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام بینک افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23ستمبر تک ملتوی کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر کی عدالت میں شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں 26 بینک افسران پیش ہوئے۔
عدالت نے رمضان شوگر ملز کے چوکیدار اور گارڈز کے اکاؤنٹ اوپن کرنے اور منی لانڈرنگ سے متعلق 6 بینک افسران کے بیان قلمبند کئے۔
سماعت کےدوران ایف آئی اے افسران کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔
شہبازشریف،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔
عدالت نےآئندہ سماعت پر تمام بینک افسران کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.