مودی سرکار کی جمہوری اقدار کو بھارت کےلئے زہر قاتل قرار

Published 29 Aug, 2021 07:24pm 1 min read

مودی کےدورمیں ہندوستان ایک نسلی جمہوریت پر گامزن ہے۔ مودی نے ہندوستانی جمہوریت کا تشخص ہی مجروح کردیا۔ہندوستانی جمہوریت کا گراف مسلسل گررہا ہے۔عالمی غیر جانبدار اداروں نے مودی سرکار کی جمہوری اقدار کو بھارت کےلئے زہر قاتل قرار دے دیا۔

عالمی غیرجانبداراداروں نے مودی سرکار کی جمہوری اقدارکو بھارت کےلئے زہرقاتل قرار دے دیا۔

رپورٹس کےمطابق عیسائیوں،مسلمانوں اوردوسری قومیتوں کامودی کی مخصوص ہندو جمہوریت سے اعتباراٹھنے لگاہے۔سوال پیدا ہورہاہےکہ کیاہندوستان واقعی ایک جمہوریت ہے۔مودی کے دورمیں ہندوستان ایک نسلی جمہوریت پرگامزن ہے، پچھلے چھ سالوں میں بھارت کی گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں 26 درجے تنزلی ہوئی ہے۔

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے مطابق بھارت27ویں سے53 ویں درجے پرپہنچ گیا ہے۔فریڈم ہاؤس کی مارچ میں جاری کردہ رپورٹ میں بھارت 'جمہوری آزاد' ملک کے اسٹیٹس سے'جزوی آزاد' اسٹیٹس پر اکواڈور، موزمبیق اور سربیا کے ساتھ آن کھڑا ہوا ہے۔

آر ایس ایس زہنہت بھارتی جمہوری تشخص کےلئے زہر قاتل ثابت ہونے لگا۔بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔مودی کی نام نہاد جمہوریت بھارتی سیکولر تشخص، مذہبی رواداری، معاشی اور سماجی اقدار کےلےو خطرے کی گھنٹی بن چکی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.