کنگسٹن ٹیسٹ :دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ
1 min readجمیکا :کنگسٹن پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلے شروع ہوگا۔
پاکستان اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ 212 رنز سے آگے بڑھائے گا۔ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.