پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی17 رکنی ٹیم کا اعلان

Published 10 Aug, 2021 09:53am 1 min read

بارباڈوس: پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کیخلاف 2میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 17رکنی ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت کریگ بریتھ کریں گےجبکہ جرمین بلیک ووڈ نائب کپتان ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 12اگست سے شروع ہو گی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز 0-1سے پاکستان کے نام رہی تھی جبکہ 3 میچز بارش کے باعث منسوخ کردیئے گئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.