ٹھٹھہ: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
1 min readٹھٹھہ میں ایک باپ نےاپنی بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پیرکی رات تین لوگوں کے ساتھ مل کر بیٹی پر تشدد کیا اور قتل کردیا۔
مقتولہ کے شوہر کے مطابق مقتولہ دو مہینے بعد اپنے والدین کے گھر گئی تھی۔ اُسے پسند کی شادی کرنے پر گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد اپنی بیٹی سے سخت ناراض تھے۔
شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ کے والدنے اپنی بیٹی کو کال کی اور ملنے کےلئے کہا۔
تفتیشی افسر کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم حمزہ لاکھو نے خاندان کے تین دیگر افراد کے ساتھ مل کر خاتون پرتشدد کیاپھر اُسے جھیل میں پھینک دیا۔
لاکھو کو گرفتار کر کےاُس کے اور اس کے ساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.