چین سے کورونا ویکسین کین سائنو کی نئی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

Updated 02 Aug, 2021 03:17pm 1 min read

اسلام آباد:چین سے انسداد کورونا ویکسین کین سائنو کی نئی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ، کھیپ پاکستانی کمپنی نے خریدی ہیں جبکہ چین کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی 20 لاکھ سائنوفام ویکسین بھی آئندہ کچھ روز میں پہنچ جائے گی۔

ترجمان ایم ڈی ایم اے کے مطابق چین سے ویکسین کین سائنو کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی،ویکسین وزارت صحت کے حوالے کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چینی کمپنی سے15لاکھ کین سائینو ڈوز خریدی ہیں جبکہ 2روز میں کل 35 لاکھ خوراکیں پہنچائی جائیں گی ، جن میں چین کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی 20 لاکھ سائنوفام ویکسین بھی شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کین سائنو کی3لاکھ تیار جبکہ 12 لاکھ ڈوزکا خام مال لایا گیا ہے، چین تاحال پاکستان کو 17 لاکھ 20 ہزار ویکسین ڈوزتحفہ دے چکا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.