'اگرکوئی ملک پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کرے گا تو پاکستان جواب دے گا'
1 min readمشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرے گا تو پاکستان کا بھر پور جواب دے گا۔
انہوں نےواشنگٹن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائے۔ دونوں ممالک اس مقصد کے حصول کےلئے طریقہ کار پر غور و خوض کر رہے ہیں کیونکہ افغانستان میں سلامتی کے کسی بھی خلاء کو پر کرنے کےلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اگر کوئی ملک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرے گا تو پاکستان کا بھر پور جواب دے گا۔
انہوں نےکہا یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کون افغانستان پاکستان کے خلاف کاررائیوں میں ملوث ہے۔افغانستان میں عدم استحکام متعدد دہشتگرد دھڑوں کے دوبارہ سر اٹھانے کا سبب بننے گا جس سے دنیا اور پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.