آزاد کشمیر انتخابات: پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 جوان شہید
1 min readآزادکشمیرانتخابات میں امن ومان کی ڈیوٹی پرمامور پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری۔حادثہ میں پاک فوج کے چار جوان شہید،تین سپاہی زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آزادکشمیرانتخابات میں امن ومان کی ڈیوٹی پرمامور پاک فوج کی گاڑی لسوا کے علاقے میں کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جبکہ تین سپاہی زخمی ہوگئے۔
حادثہ میں سویلین ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا۔زخمیوں کو طبی امداد کےلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.