علی زیدی ایک بار پھر کورونا کا شکار، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

Published 23 Jul, 2021 03:21pm 1 min read

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے ،برائے مہربانی ماسک پہنیں اور احتیاط کریں ۔

یاد رہے کہ علی زیدی اس سے پہلے بھی ایک بار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.