سندھ میں کل سے مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز ہوگا

Published 22 Jul, 2021 01:22pm 1 min read

کراچی :محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنا دی، سندھ میں کل سےمون سون کے دوسرےاسپیل کا آغاز ہوگا، اندرون سندھ میں 23 جولائی جبکہ کراچی میں 25 جولائی سے تیز بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال پر ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے، ہوا کا کم دباؤ بھارتی راجھستان سے ہوتا ہوا کل صبح سندھ میں داخل ہوگا، جس کے تحت صبح سے بالائی سندھ میں بارشوں کا آغاز ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 24 کی شب ہوا کا دباؤ حیدرآباد اورکراچی پہنچے گا، جس کے باعث 25 سے 26 جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.