وزیرخارجہ کی افغان سفیر کی بیٹی سےمتعلق واقعےمیں ملوث مجرموں کی گرفتاری کی یقین دہانی
1 min readوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں مجرموں کو تلاش کرنے کےلئے تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کی.
انہوں نے کہا افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کی پولیس کیس کی تحقیقات اور مجرموں کی شناخت کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی پانچ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ 220 افراد کے انٹرویوز کے علاوہ سات گھنٹے کی تین سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کا جائزہ لیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.