بابر اعظم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ بتادی

Published 19 Jul, 2021 09:24am 1 min read

لیڈز: پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بہت زیادہ سکور کھا یا جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔

میچ کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جو مومینٹم بلے بازوں نے شروع میں بنا یا اس کے آگے لے کر نہیں چل سکے ، میری اپنی وکٹ ایک اہم وقت پر گری لیکن ہمیں رنز کا تعاقب کرنا چاہیئے تھا کیونکہ ہم یہ پہلے کر چکے ہیں۔

کپتان قوم ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے سپن باولرز سے خوش ہوں لیکن ہمارے فاسٹ باولرز کو بہت زیادہ سکور پڑا اور ہم اگلے میچ میں اس چیز پر کام کریں گے ۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.