ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Published 18 Jul, 2021 11:39am 1 min read

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12شدید زخمی ہوگئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اڈافلورکےقریب بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں جاویدحیدر اور محمد ابرار شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق تیسرےشخص کی شناخت نہیں ہوسکی، بس فیصل آباد سے وہاڑی جا رہی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.