'حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے'
1 min readوزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
منگل کے روز سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کےلئے ایک بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں 24 ہزار500 میگاواٹ کا اضافہ ہورہا ہے۔ جن علاقوں میں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت وہاں ٹرانسفارمرز کی کارکردگی بہتر کرنے پر کام کررہی ہے۔
ایوان میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کے مواقع بڑھانے کےلئے جامع حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے ایک نیا جامع سرمایہ کاری ایکٹ وضع کیا جارہا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.