خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے نتائج آنا شروع ہو گئے، وزیراعظم

Published 11 Jul, 2021 02:59pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج آنا شروع ہو گئے، آئندہ نسلوں کیلئے سر سبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو جاری کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر زمین سر سبز ہوگئی اور خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج آنا شروع ہو گئے۔

وزیرعظم نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ نسلوں کیلئے سر سبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.