کیا آپ کا کیمرا بھی واٹس ایپ استعمال کرتے وقت مسئلہ کررہا ہے؟
1 min readواٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کی جانب سے کیمرے کے استعمال میں نقص کی نشاندہی کی گئی ہے۔
واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے "ڈبلیو اے بیٹا انفو" نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایتی ٹویٹ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
شکایتی ٹویٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ ایپ پر کیمرا استعمال کرنے کے دوران مجھے واٹس ایپ بیٹا ورژن سمیت بزنس واٹس ایپ بیٹا ورژن میں کیمرا زومنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی جانب سے ٹویٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیمرے کا مسئلہ کئی ورژنز میں موجود ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی اس نقص کو دور کردیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.