سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

Published 02 Jul, 2021 03:14pm 1 min read

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت ناسازہوگئی،ڈاکٹروں کی ہدایت پرآصف زرداری کو اسپتال میں داخل کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی علالت کے باعث بختاور بھٹو خاوند کےہمراہ دبئی سےکراچی پہنچ گئیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد سےکراچی پہنچ گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں شرکت اوراحتساب عدالت میں پیشی کی تھکن کے باعث آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.