آئی سی سی کے 6 ایونٹس کی میزبانی میں پی سی بی کا اظہار دلچسپی

Published 02 Jul, 2021 09:37am 1 min read

لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے 6ایونٹس کی میزبانی میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نےدلچسپی کا اظہار کردیا،درخواست جمع کرادی کرادی۔

پاکستان نے 2024سے 2031کے کرکٹ سائیکل میں شامل آئی سی سی کے 6ایونٹس کی میزبانی کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواست جمع کرادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی 2025اور 2029کی میزبانی کا خواہاں ہیں، ٹی 20ورلڈکپ 2026اور 28اور کرکٹ ورلڈکپ 2027اور31کی مشترکہ میزبانی کا خواہشمند ہے۔

پی سی بی کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملنے کی امید ہے جبکہ آئی سی سی اس حوالےسے ستمبر میں فیصلہ کرے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.