کینیڈا میں گرمی کی شدید لہر سے تباہی ، ہیٹ ویو سے 486 افراد ہلاک

Published 02 Jul, 2021 09:33am 1 min read

اوٹاوا: کینیڈا میں گرمی کی شدید لہر نے تباہی مچادی،کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں ہیٹ ویو سے 486 افراد ہلاک ہوگئے۔

درجہ حرارت 49.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی لہر مشرقی علاقوں کی طرف بڑھنے لگی ،گزشتہ چند روز سے پورے شمالی امریکہ میں گرم ترین موسم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

شمال مغربی امریکااور کینیڈا میں گرمی کی لہر کی وجہ آرکٹک خطے کی ہائی پریشر گرم ہوائیں ہیں،ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے لیکن میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.