مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات

Published 22 Jun, 2021 06:15pm 1 min read

مشیر قومی سلامتی معیدیوسف کی دوشنبہ میں اپنےتاجک ہم منصب نصررولومحمود زودہ سے ملاقات ہوئی۔فریقین نے تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے برادر ممالک کے مابین بہترین دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معید یوسف نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارت،ٹرانسپورٹ،راہداری،توانائی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دونوں ممالک کا علاقائی امن و سلامتی کے لئے قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.