ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین "سائنو ویک" کی منظوری دیدی

Published 02 Jun, 2021 12:34pm 1 min read

عالمی ادارہ صحت نے ڈبل ڈوز چینی ویکسین "سائنوویک" کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دیدی۔ سائنوفارم کے بعد ڈبلیو ایچ او سے دوسری چینی ویکسین کےاستعمال کی اجازت ملی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ویکسین حفاظت، افادیت اور تیاری میں عالمی معیار کے مطابق ہے۔ نتائج کےمطابق سائنوویک ویکسین لگوانے والے پچاس فیصد افراد کورونا کی ظاہری علامات سےبچے رہے، جبکہ سو فیصد افراد کورونا کی شدید علامات اور اسپتال میں داخل ہونے سے محفوظ رہے۔

سائنوویک متعدد ممالک میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.