پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ، شہری بلبلا اٹھے
1 min readلاہورسمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے باعث شہری بلبلا اٹھے، لاہور میں درجہ حرارت 45ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
لاہور،ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں آج بھی موسم گرم اورخشک رہے گا۔
شدید گرمی کے باعث صوبے کے میدانی علاقوں میں دوپہرکے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،گرمی سے بچنے کیلئے شہری بھی سائے کی تلاش میں نظر آتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ملتان اوربہاولپورمیں درجہ حرارت 46، فیصل آباد میں 44، جہلم میں 43 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.