'مقصد خونریزی بند کرانا تھا، پاکستان سیزفائر کرانے میں کامیاب ہوا'
1 min readوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک سےپاکستان پہنچ گئے۔اپنے دورے میں شاہ محمود قریشی نے فلسطین کےلئےبھرپور آواز اٹھائی۔پاکستان کی کامیاب کوششوں سے اسرائیل اور حماس میں سیز فائر ممکن ہوسکا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کیا،غزہ میں مظالم ڈھائے۔ہمارا مقصد خونریزی کو فوری بند کرانا تھا۔ خدا کا شکر ہےکہ ہمیں مقصد میں کامیابی ملی۔پاکستان سیزفائر کرانے میں کامیاب ہوا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.