'ترکی مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے'

Updated 20 May, 2021 12:24am 1 min read

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے مسئلہ فلسطین پرپاکستان کے موقف کوسراہاہے۔

ترکی کے صدرطیب اردوان نے انقرہ میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکی مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کےلئے پاکستان کی کوششوں کامعترف ہے۔

ترک صدرسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورترک قیادت کے خیالات اوروژن میں ہم آہنگی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کاذریعہ ہیں۔

وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیراورفلسطین کے مسئلے پرترک صدرکے موقف کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.