سندھ میں اسکولز بندش کے دورانیےمیں مزید ایک ہفتے کی توسیع

Updated 15 May, 2021 12:59pm 1 min read

کراچی :سندھ میں اسکولز بندش کے دورانیے میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی، تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ حکومت محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے دورانیے میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

تعلیمی ادارےبند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،جس کے مطابق 17سے 23مئی تک آٹھویں جماعت تک اسکول بند رہیں گے،توسیع کوروناکی صورتحال کےباعث کی گئی جبکہ آن لائن کلاسز کے ذریعے تدریس کا عمل جاری رہے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.