محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا عندیہ دے دیا

Published 12 May, 2021 02:44pm 1 min read

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا عندیہ دے دیا،شہر کے مختلف علاقوں میں موسم بھی جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، شوال کے چاند کی پیدائش آج رات 12بج کر ایک منٹ پر ہوگی،لہٰذا بارہ مئی کی شام چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات کے وقت موسم بھی جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.