آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوریا کے سفیر کی ملاقات
1 min readآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوریا کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوریا کے سفیرکی ملاقات میں دونوں اطراف نے خطے میں امن وسلامتی سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کوریا کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔
ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ کوریا کیساتھ تمام شعبوں میں تعقات کا فروغ چاہتے ہیں ۔ ملاقات میں کورین سفیر نے خطے میں امن وسلامتی ،افغان امن عمل کی پاکستانی کوششوں کو سراہا ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.