حکومت نے اقتصادی اصلاحات پر عمل درآمد کا عزم کر رکھا ہے: وزیر خزانہ
1 min readوفاق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے ترقی یافتہ ممالک کی شراکت داری سے بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول کےلئے اقتصادی اصلاحات پر عمل درآمد کا عزم کر رکھا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر سے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی مشکل صورتحال کے دوران اقتصادی بحالی کےلئے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔
شوکت ترین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوانے کی تعریف کی جس کی بدولت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ نے برطانوی حکومت اور برطانیہ کے عوام کی طرف سے پاکستان میں کورونا وائرس کے دوران امداد کی فراہمی پر برطانیہ کے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.