کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
1 min readکراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہرقائد میں گرمی کی لہر برقرار، شہر میں صبح سے ہی سخت دھوپ، فضا گرد آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، شہر میں آج درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
گرمی کی حالیہ لہر سے جہاں دیگر امور متاثر ہوئے ہیں وہیں روزے کی حالت میں کام کرنا کسی امتحان سے کم نہیں گرمی میں ٹریفک پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کم سے کم درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے، آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.