وفاقی کابینہ میں وزراء کے قلمدان پھر تبدیل کردیئے گئے

Updated 16 Apr, 2021 03:24pm 1 min read

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں وزرا ءکے قلمدان پھر تبدیل کردیئے گئے،شوکت ترین کووزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا جبکہ فوادچوہدری کو وزارت اطلاعات ،شبلی فراز کو سائنس وٹیکنالوجی،عمرایوب کو اقتصادی امور ،حماداظہرکو وزارت توانائی اور خسروبختیارکوصنعت وپیداوارکاقلمدان دے دیا گیا۔

کئی دنوں سے تبدیلی کی خبروں نے حقیقت کا روپ دھار لیا، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں رد بدل کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے،وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کو وزیرتوانائی بنادیا گیا جبکہ ان کی جگہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنایا گیا ہے۔

عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر انہیں وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا گیا ہے۔

فوادچوہدری کووزارت اطلاعات کاقلمدان سونپ دیا گیا جبکہ شبیہ فراز کو وزیرسائنس وٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.