کوئٹہ: مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق
1 min readکوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات معمول بن گئے،تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقے میں حادثہ پیش آیاجہاں مخالف سمت سے آنےوالی مسافر کوچ کار سےٹکرا گئی،زخمی11سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےچل بسا۔
حادثےمیں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کو مستونگ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعدان کےآبائی علاقےنوشکی روانہ کردیا گیا،واقعےسےعلاقے کی فضا سوگوار ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.