'میڈیا کے ذریعے پیغام رسانی مناسب طریقہ نہیں'

Updated 23 Mar, 2021 09:26pm 1 min read

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر بیٹھنے کو تیار ہیں۔ میڈیا کے ذریعے پیغام رسانی مناسب طریقہ نہیں، جو باتیں میٹنگ میں ہونی چاہئیں وہ میٹنگ میں ہی اچھی لگتی ہیں۔

پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنمافیصل کریم کنڈی اور پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے کی جانے والی باتیں ابہام پیدا کرتی ہیں۔ میٹنگ میں ہونے والی باتیں میٹنگ میں ہی اچھی لگتی ہیں۔

وسطیٰ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت بڑا نہیں مگر کچھ باتیں اصول کی ہوتی ہیں۔

پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ ہم لانگ مارچ کےلئے تیار تھے مگر استعفوں کو اسکے ساتھ مشروط کردیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.