لاہور: موٹروے گینگ ریپ کیس آج منطقی انجام کو پہنچے گا
1 min readلاہور موٹروے گینگ ریپ کیس آج منطقی انجام کو پہنچے گا، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت آج محفوظ فیصلہ سنائے گی۔
جیل ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے سینتیس گواہان اور ملزمان عابد ملہی اور شفقت کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے.
عدالت نے اٹھارہ مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کے دوران کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ملزمان نے آٹھ اور نو ستمبر کی درمیانی شب لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.